ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی  اور سرحدی جھڑپوں پر قطر کی تشویش

Qatar, Pakistan Afghanistan escalation,Afghan Taliban,
کیپشن: file photo

سٹی42:  قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی  اور سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

 دوحہ میں قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں۔

قطر کی وزارت خارجہ  نے آج رات بیان جاری کیا جس مین کہا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پرمنفی اثرڈال سکتی ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا  کہ قطر  پاکستان اور افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔