سٹی42: افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سخت جواب ملنے پر واویلا اور جھوٹ کا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ بھارتی ایجنسیوں کا کھیل بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نےواضح کیا ہے کہ ڈرامے کا آغازافغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا۔
سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ افغانستان نے بھارت کی Playbook سے ایک حربہ اپنایا ہے؛ فائرنگ کم، شور زیادہ مچاؤ۔ پاکستان کی سخت جوابی کارروائی کے بعد اب افغان اور ان کے پیچھے چھپے ہوئے بھارتی ذرائع بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لئے آرٹیفیشل انتیلی جنس سے بنایا ہوا مواد سوشل میڈیا پر لا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں پاکستان کے عسکری ذرائع نے حقائق پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز پیش کر دیں جن میں افغان طالبان کی تباہ ہوتی ہوئی چوکیوں کو صاف دیکھا جا سکتاہے۔
زمینی صورتحال بہت مختلف ہے، افغانستان میں دہشتگردوں اور انکے افغانی فوجی سہولت کاروں کے ٹھکانوں اور پوسٹوں کو کو شدید نقصان پہنچا ہے، افغانی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا جواب مکمل عزم اور بھرپور قوت سے دیا جا رہا ہے۔
سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے نام نہاد کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ کیونکہ مصنوعی ذہانت اور خود بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتیں۔
بھارتی playbook کے عین مطابق افغان ڈیفنس منسٹری کے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز نے اطلاع دی کہ انہوں نے رات کو 1200 بجے آپریشن ختم کر دیا ہے۔ بھارتی playbook کے عین مطابق افغانستان نے مذید کہا کہ، اگر پاکستان اپنی کارروائیاں روکتا ہے تو وہ آپریشن جاری نہیں رکھیں گے۔
پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نےواضح کیا ہے کہ ڈرامے کا آغازافغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا۔