کیپشن: افغان علاقے کے اندر خٓرجیوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کئے جانے کا منظر
سٹی42: خوارجی دہشتگردوں کو اپنی فائرنگ کی آڑ دے کر پاکستان میں گھسانے کی کوشش افغان فورسز کو بہت مہنگی پڑی گئی، ان کے ساتھ خوارجی گروہ کی بھی شامت آ گئی اور پاکستان نے افغان علاقے کے اندر موجود خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی بھرپور کارروائی کر کے تباہ و برباد کر دیئے۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کا پاکستان کی مسلح افواج نے فوری طور پر پوری قوت سے جواب دیا اور افغان فورسز کی شر پسندی میں شریک کئی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کے ساتھ ان کی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارجی دہشتگردوں کے افغان علاقے کے اندر قائم کئی اڈے بھی تباہ کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت افغانستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب، موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ہائیڈ اوٹس کو بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنا رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔ سرحد پر افغان فورسز کی کئی چوکیاں خالی پڑی ہیں۔ بہت بری طرح مار کھانے کے بعد کابل میں افغانستان کی حکومت کی طرف سے پاکستان کو بھاری ہتھیاروں سے کارروائی بند کرنے کی درخواستین کی گئیں لیکن پاکستان کی مذموم سازشی دشمنوں کا قلع قع کرنے کے لئے مؤثر فوجی کارروائی بدستور جاری ہے۔
سٹی42: مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے۔ مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہاں گئے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غزہ میں امن کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن معاہدہ پر دستخط ہو جانے پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کچھ دنوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے امریکہ دورہ کے دوران دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ پر دستخط کے لئے آئے ہوئے دوسرے ملکوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ غزہ میں جنگ میں خاتمے کے معاہدے پر دستخط کے لیے عالمی رہنما شرم الشیخ میں موجود
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اس سے پہلے ایسا کبھی نہٰں ہوا ۔
صدر ٹرمپ نے شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے اس امن معاہدہ پر دستخط تک پہنچنے کے حوالے سے مصر کے صدر السیسی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، مصری صدر بہت شاندار شخص ہیں۔ مصر نے امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا، غزہ جنگ بندی میں حماس کا بہت اہم کردار رہا ۔
سٹی42: 11/12 اکتوبر 2025 کی شب افغان حکومت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو قبول کرنے والے بارہ شہداء کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
جلیل القدر شہدا کے جنازے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) HJ، چیف آف آرمی سٹاف، وفاقی وزراء، گورنر KPK، سول و فوجی افسران اور عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے کہا کہ "پاکستان کے لوگ ان ہیروز کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے طالبان حکومت کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت اور اندر سے کام کرنے والے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔"
سٹی42: پاک افغان سرحد پر بارامچاہ سیکٹر میں پاک فوج نےا افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چوکی مکمل تباہ کر دی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس چوکی سے خوارجی دہشتگردوں کی مدد کی جاتی تھی، آج شب بھی اس چوکی سے پاکستانی علاقے پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ کے ساتھ خوارجی جتھے کو پاکستان کی سرحد پار کروانے کے لئے کور فراہم کیا جا رہا تھا۔ پاکستان نے نہ صرف خوارجی جتھے تو براہ راست نشانہ بنایا بلکہ ان کی مدد کرنے والے افغانیوں کی پوسٹ بھی ملیا میٹ کر دی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے افغان فورسز کی فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے توپ خانے اور ٹینکوں کے ذریعے کارروائی کی۔
کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کی "شہیدان پوسٹ" کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
یہ کارروائی افغان فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔
سٹی42: قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوحہ میں قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں۔
قطر کی وزارت خارجہ نے آج رات بیان جاری کیا جس مین کہا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پرمنفی اثرڈال سکتی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔
سٹی42: پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان آرمی نے افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی سرحدوں پر آج شب بلا اشتعال فائرنگ کر کے خوارجی دہشتگردوں کے نئے جتھوں کو پاکستان کے اندر گھسانے کی کوشش کرنے پر پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
پاک فوج نے افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیئے ہیں۔
پاک فوج بلا اشتعال جارحیت کرنے کا سبق سکھانے کے لئے توپیں، ہیوی مشین گنیں اور ٹینک سب کچھ استعمال کر رہی ہے۔
افغانستان کے اندر خوارجیوں اور داعشی دہشتگردوں کے معلوم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں فضائی وسائل بھی ضرورت کے مطابق استعمال کئے گئے ہیں۔
پاکستان آڑمی کی آج آخرِ سب خرلاچی سیکٹر میں جوابی کارروائیوں کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں۔
ویڈیو میں پاکستانی فورسز خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا تے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی مکمل سبق سکھانے تک جاری رہے گی۔
سٹی42: پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی، پوسٹ کے تباہ ہونے کے مناظر کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
پاکستانی فورسز اپنی مؤثر اور شدید جوابی کاروائی میں انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں تاکہ صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی افغانی پوسٹوں کو ہی نشانہ بنایا جائے۔
کچھ دیر پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں جنڈوسر پوسٹ کی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سٹی42: افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سخت جواب ملنے پر واویلا اور جھوٹ کا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ بھارتی ایجنسیوں کا کھیل بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نےواضح کیا ہے کہ ڈرامے کا آغازافغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا۔
سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ افغانستان نے بھارت کی Playbook سے ایک حربہ اپنایا ہے؛ فائرنگ کم، شور زیادہ مچاؤ۔ پاکستان کی سخت جوابی کارروائی کے بعد اب افغان اور ان کے پیچھے چھپے ہوئے بھارتی ذرائع بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لئے آرٹیفیشل انتیلی جنس سے بنایا ہوا مواد سوشل میڈیا پر لا رہے ہیں۔ اس کے جواب میں پاکستان کے عسکری ذرائع نے حقائق پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز پیش کر دیں جن میں افغان طالبان کی تباہ ہوتی ہوئی چوکیوں کو صاف دیکھا جا سکتاہے۔
زمینی صورتحال بہت مختلف ہے، افغانستان میں دہشتگردوں اور انکے افغانی فوجی سہولت کاروں کے ٹھکانوں اور پوسٹوں کو کو شدید نقصان پہنچا ہے، افغانی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا جواب مکمل عزم اور بھرپور قوت سے دیا جا رہا ہے۔
سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے نام نہاد کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ کیونکہ مصنوعی ذہانت اور خود بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتیں۔ بھارتی playbook کے عین مطابق افغان ڈیفنس منسٹری کے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز نے اطلاع دی کہ انہوں نے رات کو 1200 بجے آپریشن ختم کر دیا ہے۔ بھارتی playbook کے عین مطابق افغانستان نے مذید کہا کہ، اگر پاکستان اپنی کارروائیاں روکتا ہے تو وہ آپریشن جاری نہیں رکھیں گے۔
پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نےواضح کیا ہے کہ ڈرامے کا آغازافغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا۔
سٹی42: خیبر پختونخوا کے قبائلی عوام نے افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔قبائلی عوام نے واضح کیا کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اپنا فرض نبھانا جانتے ہیں۔
قبائلی عوام نے افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
سشل میڈیا پر پشتو زبان میں شئیر ہونے والے آڈیو پیغام میں قبائلی عوام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف وہ پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے۔
آج ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کے جتھوں کو بھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج رات افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی فائرنگ کا ظاہری مقصد خوارج کے نئے جتھوں/ تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، افغانستان کو بھی بھارت کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کر سکےگا۔
محسن نقوی نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب افغانستان کی فوج کی پاکستان کے کئی علاقوں پر اچانک، بلا جواز جارحانہ فائرنگ کے واقعات کے بعد اس حرکت کی شدید مذمت کی اور کہا، پاکستان کی بہادر فورسز نے فوری موثر جواب دے کر واضح بتایا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو قعطاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا، پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا، پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔
سٹی42: پاکستان نے افغانستان کے سفیر کو طلب کر کے گزشتہ روز بھارت میں جاری ہونے والے بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہا رکیا ہے ۔
اسلام آباد مین فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ افغان انٹیریم حکومت کے عبوری وزیرِ خارجہ نے بھارت جا کر جو بیانات دیئے ہیں، ان پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کا حوالہ یو این کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ ایسا بیان جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور حق خودارادیت کی جدوجہد کے حوالے سے نہایت بے حسی کا مظہر ہے۔
پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو پاکستان کا داخلی مسئلہ قرار دینے کا افغان نگران وزیرِ کا بیان بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد بار افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی موجودگی سے افغانستان کو آگاہ کر چکا ہے۔ اِن دہشت گرد گروہوں کی پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کی تفصیلات افغانستان سے شیئر کی گئیں ۔
افغانستان کی عبوری حکومت دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کراپنی ذمہ داریوں سےبری الذمہ نہیں ہوسکتی۔ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنے علاقہ مین موجود دہشتگردوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔
پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں سے تقریباً 40 لاکھ افغان باشندوں کی میزبانی کی۔ افغانستان میں بتدریج امن کی بحالی کے بعد اب وقت آگیا ہےکہ غیرقانونی مقیم افغان وطن واپس جائیں۔
دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی اپنی سرزمین پر غیرملکیوں کی موجودگی کو منظم کرنے کا حق حاصل ہے۔ افغان شہریوں کی واپسی کے ساتھ ان کی طبی وتعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے،افغان شہریوں کیلئے میڈیکل اور اسٹڈی ویزے کے اجرا میں فراخ دلی سے کام لیا جا رہا ہے۔
اسلامی اخوت اور اچھی ہمسائیگی کے جذبے کے تحت پاکستان افغان عوام سے تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان ایک پُرامن، مستحکم، علاقائی طور پر منسلک اور خوشحال افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، اسی مقصد کے تحت افغانستان کیساتھ تجارت، معیشت اور رابط بڑھانے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے، افغانستان کے حوالے سے یہ اقدامات دونوں ممالک کی باہمی ترقی و خوشحالی کےلئے ہیں۔
سٹی42: پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ افغانستان سے پاکستان کے اندر دہشتگردی کرنے کے لئے دہشتگردوں کے مزید جتھے بھیجنے کے لئے کی گئی۔ پاکستان آرمی نے بروقت جوابی کارروائی کر کے دہشتگردوں کو پاکستان کے اندر گھسانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنا دیا ور خوارجی دہشتگردوں کے کئی جتھوں کو تتر بتر کر دیا۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے مؤثر اور شدید جوابی کاروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور خارجی دہشتگردوں کے جتھے / تشکیلیں تتر بتر کر دیئے گئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے فوری اور مؤثر جواب کے نتیجہ میں افغان پوسٹیں پاکستان کے اندر گھسنے کی منظم کوشش کرنے والے خوارجی دہشتگردوں کے جتھوں کو کور فائر دینے میں بری طرح ناکام ہو گئیں۔
متعدد افغان پوسٹوں پر موجود افغان فوجی پاکستان کی جوابی کارروائی میں مارے گئے اور ان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پاکستان آرمی کی کارروائیوں میں کئی علاقوں میں خارجیوں کی تشکیلوں کو بھی بھاری نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔ ان کارروائیوں کی تفصیلات ابھی دستیاب نہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ انٹیرم افغان حکومت کی سر پرستی میں افغانستان کے اندرچلنے والے خوارج اور داعش کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے اندر موجود داعش اور خارجی دہشتگرد گروہوں کے مصدقہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ افغان فورسز کے اُن ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو داعش اور فتنہ الخوارج کو پنا دیتے ہیں۔
سٹی42: آج شب پاکستان افغانستان سرحد پر افغانستان کی طرف سے بیک وقت کئی مقامات پر اچانک بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اس بلا اشتعال حملے کا بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب ا بھی جاری ہے۔
پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کی بروقت کاروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیا واقعہ ہوا
سیکورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ آج ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کچھ دیر قبل افغانستان کی فوج کے اہلکاروں نے پاک افغان بارڈر پر کئی علاقوں میں پاکستانی علاقوں پر بلا اششتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی فوج کے اہلکاروں نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
فائرنگ کا مقصد خوارج دہشتگردوں کے جتھوں کو بارڈر پار کروانا تھا، سیکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ آج رات کئی جگہوں پر ایک ہی وقت میں کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا بظاہر مقصد افغانستان سے دہشتگردی کے لئے پاکستان آنے والے خوارجی دہشتگردوں کے جتھوں کو بارڈر پار کروانے کے لئے آڑ فراہم کرنا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ بارڈر پر اچانک پید کر دی گئی صورتحال کا پاک فوج نے انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور صرف بارڈر پر اچانک دراندازی کا منہ توڑ جواب ہی نہیں دیا جا رہا بلکہ تمام سرخدوں کی نگرانی اور سرحدوں کے اندر پاکستانی علاقوں میں خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی چھان بین کے لئے بڑے پیمانہ پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان آرمی کے جوان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس ہیں اور کسی بھی دشمن کی کسی بھی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں ، سیکورٹی ذرائع
افغانستان کی سائیڈ سے اچناک حملوں کا پاکستان آرمی نے ابتدا میں تحمل سے مشاہدہ کیا، پھر بھرپور جواب دیا جس کے نتیجہ میں افغانستان کی طالبان فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار ہو گئے۔ اگٖان طالبان کی پوسٹوں پر اور ارد گرد کے علاقوں میں لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی طالبان فوج کی طرف سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان طالبان کا وزیر خارجہ ملا متقی ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔
Captionپاکستان افغانستان سرحد پر پاکستانی آرمی کے جوانوں کی نگرانی کے عمل کی ایک فائل فوٹو
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ/ اپ ڈیٹ
پاکستان اس وقت افغانستان میں طالبان کی چوکیوں سے ہونے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ ساتھ پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ہائیڈ آوٹس / کمین گاہوں کو بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنا رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے مؤثر اور شدید جوابی کارروائی جاری ہے۔