ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فضائیہ کے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حملے 

Israel's air strikes, IAF strikes, Yemen, Sana, Houthi faction , IDF, City42
کیپشن: file photo یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کے گزشتہ حملے کی فائل فوٹو۔

سٹی42: اسرائیل کے حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد اسرائیل نے  آج یمن کے دارالحکومت پر مبینہ طور پر حملہ کیا ہے۔
یمن کے مقامی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں حملے کر رہی ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی ائیرفورس کے یہ حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر بار بار کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کی فوج IDF نے ابھی تک حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔