ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا لاہور قلندر کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا لاہور قلندر کو مبارکباد

سٹی 42:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارک باد  دی 

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا، لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،   وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو پی ایس ایل کے ترقی اور مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ،امید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم اسی طرح محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی کے ریکارڈ بناتی رہے گی۔  

وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی