سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد دی
آئی جی پنجاب نے کہا تمام ٹیموں نے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی جی پنجاب کی پی ایس ایل 10 کا پرامن انعقاد یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز راولپنڈی اور ملتان کو شاباش دی ، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس سمیت پنجاب پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں نے دن رات محنت کرکے ٹیموں، شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا، پنجاب پولیس نے کرکٹ سمیت تمام قومی و بین الااقوامی ایونٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ہے، پی ایس ایل ٹین کی سکیورٹی یقینی بنانے میں سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور تعاون کیا،پی ایس ایل 10 کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے شہریوں اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں