سٹی 42: صدرمملکت آصف علی زرداری قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےصدرمملکت کااستقبال کیا
صدرآصف زرداری فائنل میچ کی فاتح ٹیم کوپی ایس ایل10کی ٹرافی دینگے


سٹی 42: صدرمملکت آصف علی زرداری قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےصدرمملکت کااستقبال کیا
صدرآصف زرداری فائنل میچ کی فاتح ٹیم کوپی ایس ایل10کی ٹرافی دینگے


سٹی 42:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا، لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو پی ایس ایل کے ترقی اور مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ،امید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم اسی طرح محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی کے ریکارڈ بناتی رہے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرزکو مبارکباد دی
وزیراعلی مریم نوازشریف کا پی ایس ایل کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش دی مریم نواز نے کہا پی ایس ایل فائنل کا پرامن انعقاد پاکستان کی فتح ہے،پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرزکو مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ایس ایل کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیاہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش دی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پی ایس ایل کا پرامن انعقاد پاکستان کی فتح ہے -پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش دی اوران کی عمدہ کارکردگی کو سراہا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے-پاکستانی قوم امن پسند اور سپورٹس سے محبت کرنے والی ہے-
سٹی 42: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10جیتنے پر مبارکباد دی
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا لاہور قلندرز کی فتح ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل 10 کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا،فائنل میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، پی ایس ایل 10 میں تمام ٹیموں نے شاندار کارکردگی دیکھائی،پی ایس ایل 10 میں شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، اچیئرمین پی سی بی اور پی سی بی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی ایس ایل 10 میں مثالی سیکیورٹی انتظامات پر سیکیورٹی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ،پی ایس ایل 10 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت عالمی اعتماد کا مظہر ہے، پی ایس ایل 10 کے پر امن انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا،اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ایس ایل 10 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد دی
آئی جی پنجاب نے کہا تمام ٹیموں نے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی جی پنجاب کی پی ایس ایل 10 کا پرامن انعقاد یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز راولپنڈی اور ملتان کو شاباش دی ، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس سمیت پنجاب پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں نے دن رات محنت کرکے ٹیموں، شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا، پنجاب پولیس نے کرکٹ سمیت تمام قومی و بین الااقوامی ایونٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ہے، پی ایس ایل ٹین کی سکیورٹی یقینی بنانے میں سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور تعاون کیا،پی ایس ایل 10 کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے شہریوں اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں
سٹی 42: پی ایس ایل فائنل ؛لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ٹرافی کا تاج اپنے سر سجا لیا ، لاہور قلندرز نے جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف 204 رنز سے پورا کردیا ، شاہین شاہ وہ واحد کپتان ہیں جن کی کپتانی میں پی ایس ایل کی تیسری ٹرافی جیتی گئی لاہور قلندر تین بار ٹائیٹل اپنے نام کرچکا ہے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 59 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل 4 ، فن ایلن 12اور اب رئیلی روسیو بھی 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، فائنل میچ میں 6 اوورز میں تین اہم وکٹیں گرنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شائقین کو مایوس کررہا تھا مگر پھر گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز اور اویشکا نے پارٹنر شپ کی اور ٹیم کا سکور بہتر کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 125 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی ، اویشکا 29 رنز بنا کر اوٹ ہوگئے ، حسن نواز نے اویشکا کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے اپنی ففٹی بھی مکمل کرلی تھی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 172 رنز پر چھ وکٹیں گر گئیں تھیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،جبکہ دنیشن 22 رنز پر آوٹ ہوگئے تھے اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ یکے بعد دیگرے ہی گرگئیں اور دونوں کیچ آؤٹ ہی ہوئے اورساتھویں وکٹ بھی 173 رنز پر ہی گرگئی محمد عامر آتے ساتھ ہی آوٹ ہوگئے اٹھارہ اوور ہوچکے ہیں ، ایسا لگ رہا تھا جیسے لاہور قلندرز نے وکٹوں کا ڈھیر لگا دیا ۔ اٹھویں وکٹ بھی ساتھ ہی گر گئی تھی ، اٹھارویں اوور کے بعد اخری آوور میں بھی ایک وکٹ گر گئی ،میچ کے آخری اور میں سلمان مرزا کو چھ گیندوں پر 23 رنز پڑے یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے

لاہور قلندر 202 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہا تھا اور 204 رنز بنا کر پی ایس ایل کی ٹرافی لے اڑا ،پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندر کے پہلے دس اوورز میں 97 سکور ہوا ہ تھا اور دو کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے لاہور قلندرز نے دس اوورز میں دو کھلاڑی پویلین بھی لوٹ گئے تے ، فخر زمان دس بالز پر 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، محمد نعیم نے 27بالز پر 46 رنز کیا اور چھکوں کی بارش کردی ، انہوں نے اپنی اننگز 6 چھکے اور ایک چوکا لگایاعبداللہ شفیق نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جس میں 4 چوکے ایک چھکا بھی شامل ہے ۔145 سکور پر چار آوٹ ہوگئے ہیں بنوکا 14 رنز پر آوٹ ہوچکا ہے ، کوشل پیرا 62،سکندر رضا نے 22 رنز بنائے
لاہور قلندر نے 14 چھکے اور 15 چوکے مار کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بالنگ کے دھوئیں نکال دیے ،

May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: لاہو ر قلندرز کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی
لاہور قلندرز اس وقت دباؤکا شکارہے 24 بالز پر 59 سکور جیت کے لیے درکارہے ، 145 سکور پر چار آوٹ ہوگئے ہیں بنوکا 14 رنز پر آوٹ ہوچکا ہے ،
واضح رہے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف پورا کرنا ہے۔ اگر لاہور قلندرز 202 نہ بنا سکا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل ٹرافی کا حقدارہوگا
سٹی 42: لاہور قلندر کی تیسری وکٹ گرگئی
لاہور قلندرز دباؤ میں آگئی ، فخرزمان ، محمد نعیم کے بعد عبداللہ شفیق بھی پویلین واپس لوٹ گئے ، عبداللہ شفیق نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جس میں 4 چوکے ایک چھکا بھی شامل ہے ۔
اس وقت لاہور قلندرز 115 پر 3 وکٹیں گرا چکا ہے اور بارہ اوور ہوگئے ہیں
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندر کے پہلے دس اوورز میں 97 سکور ہوا ہے اور دو کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں
لاہور قلندر 202 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہا ہے ، اس کے دس اوورز ہوچکے ہیں اور جس میں دو کھلاڑی پویلین بھی لوٹ گئے ہیں ، فخر زمان دس بالز پر 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، محمد نعیم نے 27بالز پر 46 رنز کیا اور چھکوں کی بارش کردی ، انہوں نے اپنی اننگز 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا ،جبکہ عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر ا بھی پچ پر موجودہیں ،
سٹی 42: پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ گرگئی
لاہور قلندرز دوسری اننگز میں ہے اور اس وقت وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیے ہوئے 202 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہا ہے جس میں پہلی وکٹ 39 رنز پر گر گئی ، اور فخر زمان کو ابرار احمد نے آوٹ کیا ہے
اسی دوران محمد نعیم نے چھکوں کی بارش کردی ، تین اکھٹے اور ایک بعد میں چھکا لگا دیا ہے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: آج کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی آج کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں ،
پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔ آپریشن بنیانِ مرصوص اس امر کا عکاس ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
گلوکار رضوان مرزا ، حسین علی پراچہ ، ندیم عباس اور ابرار الحق نے شاندار پرفارمنس دی


قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد، پاک بحریہ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا


سٹی 42: پی ایس ایل فائنل ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 59 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل 4 ، فن ایلن 12اور اب رئیلی روسیو بھی 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، فائنل میچ میں 6 اوورز میں تین اہم وکٹیں گرنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شائقین کو مایوس کررہا تھا مگر پھر گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز اور اویشکا نے پارٹنر شپ کی اور ٹیم کا سکور بہتر کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 125 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی ، اویشکا 29 رنز بنا کر اوٹ ہوگئے ، حسن نواز نے اویشکا کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے اپنی ففٹی بھی مکمل کرلی تھی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 172 رنز پر چھ وکٹیں گر گئیں تھیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،جبکہ دنیشن 22 رنز پر آوٹ ہوگئے تھے اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ یکے بعد دیگرے ہی گرگئیں اور دونوں کیچ آؤٹ ہی ہوئے اورساتھویں وکٹ بھی 173 رنز پر ہی گرگئی محمد عامر آتے ساتھ ہی آوٹ ہوگئے اٹھارہ اوور ہوچکے ہیں ، ایسا لگ رہا تھا جیسے لاہور قلندرز نے وکٹوں کا ڈھیر لگا دیا ۔ اٹھویں وکٹ بھی ساتھ ہی گر گئی تھی ، اٹھارویں اوور کے بعد اخری آوور میں بھی ایک وکٹ گر گئی ،میچ کے آخری اور میں سلمان مرزا کو چھ گیندوں پر 23 رنز پڑے یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی8وکٹیں گرگئیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 172 رنز پر چھ وکٹیں گر گئیں تھیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،جبکہ دنیشن 22 رنز پر آوٹ ہوگئے ،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ یکے بعد دیگرے ہی گرگئیں اور دونوں کیچ آؤٹ ہی ہوئے
اب ساتھویں وکٹ بھی 173 رنز پر ہی گرگئی محمد عامر آتے ساتھ ہی آوٹ ہوگئے اٹھارہ اوور ہوچکے ہیں ، ایسا لگ رہا ہے جیسے لاہور قلندرز نے وکٹوں کا ڈھیر لگا دیا ۔ اٹھویں وکٹ بھی ساتھ ہی گر گئی
4 وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں
سٹی 42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ گرگئی ،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 125 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی ، اویشکا 29 رنز بنا کر اوٹ ہوگئے ، حسن نواز نے اویشکا کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے اپنی ففٹی بھی مکمل کرلی ،
اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 اوورز کھیل چکی ہے اور 125 رنز کا سکور بنا چکی ہے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وزیراعلی مریم نوازشریف کی لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش دی
مر یم نوازشریف نے کہا فاتح لاہور قلندر ہو یا کوئٹہ گلیڈی ایٹر فاتح پاکستان ہوگا ،پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی-کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے-پاکستانی قوم امن پسند اور سپورٹس سے محبت کرنے والی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش بھی دی
سٹی 42: پی ایس ایل فائنل میں پہلی اننگز کے پہلے دس اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 100 رنز ہوگئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز فائنل کھیل رہے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 17 رنز پر پہلی وکٹ گنوا دی تھی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک تین وکٹیں گنوا چکی ہے ۔ دس اوورز میں 100 رنز کا سکور کرچکی ہے ۔
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ بھی گر گئی ،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 59 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل 4 ، فن ایلن 12اور اب رئیلی روسیو بھی 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، فائنل میچ میں 6 اوورز میں تین اہم وکٹیں گرنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شائقین کو مایوس کررہا ہے ۔ لاہور قلندر اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے چھا رہا ہے اور لاہور قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا شور بلند ہے
سٹی 42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 2 وکٹیں گر گئیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر ہی گرگئی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان سعود شکیل چھ بالز پر 4 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جن کو شاہین آفریدی کی بال پر کیچ کرکے پویلین واپس بھجوا دیا گیا ، فن ایلین بھی 12 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 21 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی ہے
May 05, 2026
May 05, 2026
سٹی 42: پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں ، شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہیں ، آج پاک بحریہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا،
کپتان کویٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا سعود شکیل نے کہا پریشر میچ میں بڑا ٹوٹل بنا لیا تو حرف کو دباو میں لاسکتے ہیں ، فائنل بہت بڑا میچ ہوتا ہے ، وسیم جونئیر کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا ،پی ایس ایل فائنل کو بھی عام میچ کی طرح کھلیں گے ،
کپتان لاہور قلندر سب منجھے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں ،سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سٹڈیم میں موجود ہیں ،
گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں
قلندرز اسکواڈ
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں
26 May, 2025
26 May, 2025
26 May, 2025
26 May, 2025
26 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025
25 May, 2025