ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی

شاہین شاہ کی کپتانی میں پی ایس ایل کی تیسری ٹرافی , لاہور قلندر تین بار ٹائیٹل اپنے نام کرچکا ہے

قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پی ایس ایل فائنل ؛لاہور قلندرز نے  پی ایس ایل  ٹرافی کا تاج اپنے سر سجا لیا ، لاہور قلندرز نے جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف  204 رنز سے پورا کردیا ، شاہین شاہ وہ واحد کپتان ہیں جن کی کپتانی میں  پی ایس ایل کی تیسری ٹرافی جیتی گئی لاہور قلندر تین بار ٹائیٹل اپنے نام کرچکا ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 59 رنز پر تین  وکٹیں  گنوا چکی تھی  جس میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان  سعود شکیل  4 ، فن ایلن 12اور اب  رئیلی روسیو بھی 22 رنز بنا کر پویلین  واپس لوٹ گئے، فائنل میچ میں 6 اوورز میں تین اہم  وکٹیں گرنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شائقین کو مایوس  کررہا تھا مگر پھر گلیڈی ایٹرز  کے حسن نواز اور اویشکا نے پارٹنر شپ کی اور ٹیم کا سکور بہتر کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 125 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی ، اویشکا 29 رنز بنا کر اوٹ ہوگئے ، حسن  نواز نے  اویشکا کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے  اپنی ففٹی بھی مکمل کرلی تھی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 172 رنز پر  چھ وکٹیں گر گئیں تھیں   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،جبکہ دنیشن 22 رنز پر آوٹ ہوگئے  تھے اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ یکے بعد دیگرے ہی گرگئیں  اور دونوں کیچ آؤٹ ہی ہوئے اورساتھویں وکٹ بھی 173 رنز پر ہی گرگئی  محمد عامر آتے ساتھ ہی آوٹ ہوگئے  اٹھارہ اوور ہوچکے ہیں ،  ایسا لگ رہا  تھا  جیسے لاہور قلندرز نے وکٹوں کا ڈھیر لگا دیا ۔ اٹھویں وکٹ بھی  ساتھ ہی گر گئی  تھی ،  اٹھارویں اوور کے بعد اخری آوور میں بھی ایک وکٹ گر گئی  ،میچ کے آخری اور میں سلمان مرزا کو چھ گیندوں پر 23 رنز پڑے  یوں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے 

لاہور قلندر  202 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہا  تھا اور 204 رنز بنا کر  پی ایس ایل کی ٹرافی لے اڑا ،پی ایس ایل فائنل میں  لاہور قلندر کے پہلے دس اوورز میں  97 سکور ہوا ہ تھا اور دو کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے   لاہور قلندرز نے   دس اوورز میں  دو کھلاڑی  پویلین بھی لوٹ گئے  تے ، فخر زمان دس بالز پر 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،   محمد نعیم نے 27بالز پر 46 رنز کیا اور چھکوں کی بارش کردی ، انہوں نے اپنی  اننگز 6 چھکے اور ایک چوکا لگایاعبداللہ شفیق نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جس میں 4 چوکے ایک چھکا بھی شامل ہے ۔145 سکور پر  چار آوٹ ہوگئے ہیں  بنوکا 14 رنز پر آوٹ ہوچکا ہے ، کوشل پیرا 62،سکندر رضا نے 22 رنز بنائے  

لاہور قلندر نے 14 چھکے اور 15 چوکے مار کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بالنگ کے دھوئیں نکال دیے ،