ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

پی ایس ایل فائنل ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل فائنل ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 59 رنز پر تین  وکٹیں  گنوا چکی تھی  جس میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان  سعود شکیل  4 ، فن ایلن 12اور اب  رئیلی روسیو بھی 22 رنز بنا کر پویلین  واپس لوٹ گئے، فائنل میچ میں 6 اوورز میں تین اہم  وکٹیں گرنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شائقین کو مایوس  کررہا تھا مگر پھر گلیڈی ایٹرز  کے حسن نواز اور اویشکا نے پارٹنر شپ کی اور ٹیم کا سکور بہتر کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 125 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی ، اویشکا 29 رنز بنا کر اوٹ ہوگئے ، حسن  نواز نے  اویشکا کے ساتھ پارٹنر شپ کرتے ہوئے  اپنی ففٹی بھی مکمل کرلی تھی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 172 رنز پر  چھ وکٹیں گر گئیں تھیں   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،جبکہ دنیشن 22 رنز پر آوٹ ہوگئے  تھے اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ یکے بعد دیگرے ہی گرگئیں  اور دونوں کیچ آؤٹ ہی ہوئے اورساتھویں وکٹ بھی 173 رنز پر ہی گرگئی  محمد عامر آتے ساتھ ہی آوٹ ہوگئے  اٹھارہ اوور ہوچکے ہیں ،  ایسا لگ رہا  تھا  جیسے لاہور قلندرز نے وکٹوں کا ڈھیر لگا دیا ۔ اٹھویں وکٹ بھی  ساتھ ہی گر گئی  تھی ،  اٹھارویں اوور کے بعد اخری آوور میں بھی ایک وکٹ گر گئی  ،میچ کے آخری اور میں سلمان مرزا کو چھ گیندوں پر 23 رنز پڑے  یوں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے