ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے

 پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی آج کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں ،

پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔  آپریشن بنیانِ مرصوص اس امر کا عکاس ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

گلوکار رضوان مرزا ، حسین علی پراچہ ، ندیم عباس اور ابرار الحق نے  شاندار پرفارمنس دی 

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد، پاک بحریہ زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا