ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے اپنی فضائی حدود دوبارہ مکمل بند کر دیں

Ben Gurion Airport، Israel's Air Space Closed, City42
کیپشن: ایل ال ریسکیو فلائٹ 18 جون 2025 کو تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے پر اتری اسرائیل نے ملک چھوڑنے کے خواہشمند لوگوں کے لئے انتہائی مھدود فلائتس کی اجازت آج امریکہ کے ایران پر حملوں کے بعد منسوخ کر دی ہے۔ (فوٹو: Yossi Aloni/Flash90)


سٹی42: اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کو بظاہر احتیاط کے طور پر بند کر دیا ہے۔

پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مصر اور اردن میں زمینی گزرگاہیں کھلی رہیں گی۔

اس سے پہلے اسرائیل کی حکومت نے ایک ائیر لائن کو آٹھ اہم شہروں کے لئے  50 کی تعداد میں مسافروں کو لے جانے والی محدود فلائٹس کی اجازت دی تھی جس کا مقصد اسرائیل سے  جانے کے خواہشمند لوگوں کو باہر نکل جانے کا موقع دینا تھا۔