ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"آئی لو پاکستان"؛ "فیلڈ مارشل کا شکریہ", پاکستان امریکہ تعلقات کا نیا باب کھل گیا

کیپشن: File Photo

سٹی42: پاکستان آرمی کے سربراہ فیلڈ مارشل عاسم منیر کے ساتھ امریکہ کے صدر کی ملاقات واقعی پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا ابتدائیہ  بن گئی۔ ملاقات کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے میڈیا کیمروں کے سامنے  "آئی لو پاکستان" کہہ کر نئے تعلقات کی ابتدا کے متعلق دنیا کو بھی بتایا۔

صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔   فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا، میں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر  کا جنگ نہ کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے لئے انہین لنچ پر انوائیٹ کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نےبتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فیلڈ مارشل کے ساتھ ایران اسرائیل جنگ پر بھی بات ہوئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات لنچ پر ہوئی۔ اس دوران کیا بات چیت ہوئی اس کے متعلق پاکستان آرمی کے ترجمان کا اعلامیہ ابھی سامنے نہیں آیا۔