ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر

خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج نے ایک دن کی تنخوہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف کردی

سٹی 42: آرمی چیف  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  صوبہ خیبر پختونخوا میں  سیلاب  سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں 

آرمی چیف نے  کہا کے خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی,اس سلسلے میں اضافی  فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں،پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر  پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے وقف کر دی۔

پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے مختص کر دیا، آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کے پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے، جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں،آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے بھیجا جا رہا ہے، آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی آیویشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے،پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن 

پاک فوج نے سوات میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیا ہے اور شہریوں اور سکول کے بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

اب تک سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں پاک فوج کے سپاہی کو سکول کے بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کے اس جذبے نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔

سوات کی شدید سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور دلیرانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ متاثرہ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن نے ثابت کر دیا کہ پاک فوج کے جوان مشکل حالات میں عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔ مشکل وقت میں فوج کے جوانوں نے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کی بدولت ہزاروں جانیں بچائی گئیں۔

بالاکوٹ میں تین نوجوانوں کو بچا لیا گیا۔

بالاکوٹ میں دو ندی نالوں میں پھنسے تین نوجوانوں کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا

پاک فوج کا سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن  جاری ہے ، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ، ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔