ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ ر

Bunir flash flood, City42, cloud burst, deadly monsoon

سٹی42:  خیبر  پختونخوا کے ضلع بونیر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بونیر  ضلع میں سیلاب کے کئی واقعات میں اب تک مرنے والوں کی   تعداد بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔

بونیر کا کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈ انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔  سوشل میڈیا پر بھی مقامی شہری سیلاب اور حادثات کے متعلق مسلسل تازہ ترین صورتحال کے متعلق اطلاعات پوسٹ کر رہے ہیں۔