ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاؤں کے کناروں کی آبادیاں خالی کروانے کا فیصلہ

flash flood, cloud burst, NDMA, Dissenter management, City42 , Azad Kashmir, Muzaffarabad, Bagh, Hatyan Bala, River Jhelum

سٹی42: مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی حکومت نے  کمشیر میں بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال کے باعث دریاؤں کے قریب آبادی کو جانی نقصان سے بچانے کے لئے ہنگامی فیصلہ کر لیا۔

مظفر آباد میں آذاد جموں و کشمیر  کے وزیراعظم انوار الحق کی زیرِ صدارت ایس ڈی ایم اے کنٹرول روم میں ہنگامی اجلاس ہوا۔

آج کے اجلاس میں دریاؤں کے قریب 35 فٹ کے دائرے میں آبادی کی فوری منتقلی کا  ہنگامی فیصلہ کیا گیا۔

بھارت کی آبی جارحیت پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت

 وزیر اعظم نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ شہریوں کو  معاوضے کی فوری ادائیگی اور ممکنہ فلیش فلڈ اور اس کے ساتھ ہی  "بھارت کی  آبی جارحیت" کے خدشے پر مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم انوار الحق نے حکم دیا کہ ہٹیاں شہر میں دریائے جہلم کے بڑھتے پانی  سے قریبی آبادیوں کو لاحق خطرات کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مکانات گرنے سے متاثرہ شہریوں کے لئے عارضی رہائش کا فوری بندوبست

اجلاس میں فلیش فلڈ سے گرنے والے مکانات کے مکینوں کو عارضی رہائش دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ہ وزیر اعظم جموں و کشمیر نے ضلعی انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں معاوضے کے چیک متاثرین کو دینے کی ہدایت بھی کی۔

بجلی کی ترسیل کے نظام کے نقصانات

وزیراعظم نے جہلم نیلم اور باغ میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سیکرٹری برقیات سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ مظفر آباد میں واٹر ریسورسز کی مانیٹرنگ کیلیے ایمرجنسی چیک پوسٹ قائم کی جائے۔

وادیِ نیلم میں پھنسے سیاحوں کا ریسکیو اور دیگر ضروری اقدامات

اجلاس میں شہری صحت کے تحفظ کیلیے مؤثر ہیلتھ کمپین چلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انوار الحق نے دریاؤں کے گرد تجاوزات کے خاتمے کیلیے آپریشن کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم نے وادیِ نیلم میں پھنسے سیاحوں کی امداد اور منقطع علاقوں میں سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہریوں کو پانی ابال کر پینے اور ذخائر کے تحفظ کیلیے آگاہی مہم اور قدرتی چشموں کی فوری واٹر ٹیسٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔