ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوبیس گھنٹوں میں  164 جاں بحق: این ڈی ایم اے کا سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ

flash flood, cloud burst, NDMA, Dissenter management, City42

سٹی42: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے اب تک  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں بارشوں، سیلابی ریلوں اور بارش سے متعلق حادثات میں چوبیس گھنٹوں میں  164 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ : این ڈی ایم اے نے سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔
  
مون سون بارشوںکے ساتویں سپیل  کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

 این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹے کے دوران مزید  164 افراد جاں بحق، 23 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں 150 اموات  ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں 9، گلگت بلتستان میں 5 افراد  بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی نذر ہو کر موت کے منہ میں چلےگئے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 26 جون سے اب تک مون سون کے دوران مجموعی طور پر 477 افراد جاں بحق ہوئے۔

26 جون سے اب تک ملک بھر میں763  افراد زخمی ہوئے۔