ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختونخوا کے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کا سوگ؛ اسلام آباد میں آزادی کا  جشن منسوخ

flash flood, cloud burst, NDMA, Dissenter management, City42

سٹی42: خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بھاری جانی نقصان کے بعد مرنے والوں کے سوگ میں وفاقی حکومت نے  آج 16 اور 17  اگست کو معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی طے شدہ  تقریبات ملتوی کردیں۔

ایف نائن پارک میں ہونے والا دو روزہ جشن کا پروگرام آج شام ملتوی کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب  خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کی باعث 250  سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے، کئی اب تک لاپتہ ہیں۔