ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقے قرار دینے کی درخواست

flash flood, cloud burst, NDMA, Dissenter management, City42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت سے  خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقے قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

 ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نےلکھا کہ بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخوا )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہپہلے ہی  غربت اور دہشت گردی کا شکار لوگوں پر نئی  آفت ٹوٹ پڑی ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رہے ہیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ہے۔

  مرحومین کیلئے دعاۓ مغفرت ۔ اللّٰہ کریم رحم فرمائیں ۔ آمین یا رب العالمین۔