ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید

 ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  نے بتایا کہ  ہیلی کاپٹر  باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے  جارہا تھا کہ  حادثے کا شکار ہوگیا ۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ  ہمارا فوکس سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن  پر ہے،  ریسکیو ٹیمیں ضلع بونیر کے لیے پہنچ رہی ہیں۔انہوں نےلوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل  کی اور کہاکہ جب تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل نہ ہو،  تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرا اور ناظمین  متاثرہ علاقوں رہیں۔

واضح رہے کے پی کے  حکومت کے پاس دو ہیلی کاپٹر  تھے  جس میں سے ایک  باجوڑ جبکہ دوسرا بونیر میں  ریسکیو آپریشن  جاری رکھے ہوئے تھا، باجوڑ میں  ریسکیو آپریشن کے دوران  کے پی کے حکومت کا ایک  ہیلی کاپٹر گر کر گریش ہوگیا ہے ۔