ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سٹی 42: وزیر اعلیٰ  بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا 
 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، دشمن سن لے! بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں، بچ کر کوئی نہیں جائے گا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے،  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،  

پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،  دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے،  جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا،  بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے،