ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ وزیرِاعظم

 بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ وزیرِاعظم

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  دھشتگردوں کے خلاف جاری کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے انکا سدباب کر رہے ہیں. دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں.سیکورٹی فورسز بروقت کاروائی اور بہادری سے بزدل دھشتگردوں کو پسپائی کی جانب دھکیل رہے ہیں .سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہت جلد اس آپریشن میں کامیاب ہونگے اور بزدل دھشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے. بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دھشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں.دھشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں.دہشت گردوں کا رمضان المبارک کے پر امن اور بابرکت مہینے میں معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ ان دہشت گردوں کا  دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. پاکستان میں بد امنی و انتشار پھیلانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے. ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.دھشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.