ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس پر حملہ ؛ معلوماتی کاونٹر پر نو انفارمیشن

 جعفر ایکسپریس پر حملہ ؛ معلوماتی کاونٹر پر نو انفارمیشن

 ویب ڈیسک : جعفر ایکسپریس پر حملے کی اطلاعات کے بعد کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں کے بارے میں پوچھنے کے لیے سٹیشن پر موجود معلوماتی کاؤنٹر پر آئے، تاہم انھیں بھی واقعے کے بارے میں زیادہ معلومات اس لیے نہیں ہیں کیونکہ جس علاقے میں یہ حملہ ہوا وہاں موبائل اور ٹیلی فون نیٹ ورک نہیں ہے۔
 ایک پولیس اہلکار جن کا بھائی شریف اللہ جعفر ایکسپریس کے گارڈ کے فرائض سرانجام دیتا ہے، وہ اس کے لیے خاصے پریشان تھے لیکن یہاں بھی انھیں یہی جواب ملا ہے کہ یہاں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
اس دوران ایسے افراد کے اہلِخانہ بھی یہاں آنے لگے جن کے پیارے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر سوار ہیں، تاہم اب ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو سبی پر ہی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا ہے اور انھیں بولان کے اس دشوار گزار علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔جعفر ایکسپریس چھ بج کر 55 منٹ جبکہ بولان میل لگ بھگ آٹھ بجے کوئٹہ پہنچنی تھی۔