سٹی42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز خواتین اور بچوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں احتیاط کر رہی ہیں۔
طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی ساتھی کارندوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دیا کہ دہشتگردوں نے از خود کچھ عورتوں اور بچوں کو رہا کیا۔ طلال چوہدری نے کہا، ’اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ انھوں نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا ہے، بلکہ خواتین اور بچوں کی وجہ سے ہی سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور اس وقت بھی سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔‘