ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے مزید 3 دہشتگرد ہلاک،  جہنم واصل دہشتگردوں کی تعداد 16 ہو گئی

  جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے مزید 3 دہشتگرد ہلاک،  جہنم واصل دہشتگردوں کی تعداد 16 ہو گئی
کیپشن: پاکستان آرمی نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے بی ایل اے کے دہشتگردوں کا ایک ایک کر کے صفایا کرنے کے دوران اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جعفر ایکسپریس پر حملہ میں ملوث دہشتگردوں کے صفایا کے لئے پاکستان آرمی کے کمانڈوز کا آپریشن جاری ہے۔ اب تک 16 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور 104 یرغمالی مسافروں کو  بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں  سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔ 

بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔

اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ 

17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے  بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔ 

سیکیورٹی فورسز  کے جوان  چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بازیاب کروائے گئے مسافروں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے 80 مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا گیا تھا۔