ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس میں 13 دہشتگرد ہلاک؛ درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی

13 دہشت گردوں کو آرمی کمانڈوز نے جہنم واصل کر دیا۔ ریسکیو آپریشن جاری

جعفر ایکسپریس میں 13 دہشتگرد ہلاک؛ درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آرمی کے کماندوز نے بلوچستان کے ویران علاقہ میں عورتوں، بچوں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لینے والے 13 دہشتگردوں کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ویرانے  بولان  میں ڈھاڈر کے قریب جعفر ایکسپریس پر فائرنگ ک اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے  واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم مسافروں پر فائرنگ کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

آرمی کے ریسکیو آپریشن کے نتیجہ میں جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیوں مین موجود مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ان تمام مسافروں کو کوئٹہ بھیجا جا رہا ہے جہاں سے وہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے شہروں کو جانے کے لئے آج صبح جعفر ایکسپریس پر سوار ہوئے تھے۔

دوپہر کو نام نہاد  بلوچ لبریشن آرمی کے   دہشتگردوں نے  ٹرین پر ایک سرنگ کے بالکل قریب فائرنگ کی اور اسے روک پر مسافروں کو اسلھہ کے بل پر یرغمال بنا لیا تھا۔ 

سکیورٹی فورسز کے کمانڈوز نے آپریشن کر کے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔  اس انکاؤنٹر میں کچھ مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ 

اب اطلاعات آئی ہیں کہ کچھ دہشتگرد ٹرین سے اتر کر فرار بھی ہوئے ہیں۔ اس پورے علاقہ کو آج شام آرمی نے کورڈن آف کر لیا تھا۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کے ساتھیوں نے یہ افواہیں پھیلائیں کہ  دہشتگرد کچھ مسافروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے اور ٹرین سے نکل گئے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ متعدد دہشتگردوں کو ٹرین کے اندر ہی جہنم واصل کیا گیا ہے۔  سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کو جہنم میں پہنچانے  تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔