ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

ملتان میں بھارت کی جارحیت کے خلاف چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے تاجر سڑکوں پر آگئے۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے حرم گیٹ چوک پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی، جس میں ضلعی صدر شیخ طاہر امجد، صدر ملتان ظفر اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ صدر اکبر روڈ ساجد رضوان جگنوں سمیت دیگر مارکیٹ کے صدور نے بھی شرکت  کی۔ 

ریلی شرکاء نے جوش و جزبے سے پاک فوج کے حق میں نعری بازی کی، ریلی شرکاء کی جانب سے بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ 

 ضلعی صدر شیخ طاہر امجد نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں جو حملہ کیا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا ہے، ہم سکون سے سوتے ہیں تو پاک فوج کی جوان بارڈرز پر ڈیوٹی دیتے ہیں۔ 

 ظفر اقبال صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کو ضرورت پڑھنے پر تاجر چندا جمع کر کے دیں گے، ہماری پاک فوج ہمارا فخر ہے سلام پیش کرتے ہیں۔ 

جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری کا کہنا تھا کہ تاجر اس ملک کے لیئے خون کا نظرانہ پیش کرنے کے لیئے تیار ہے اور 4 قدم آگے ہونگے۔ صدر اکبر روڈ ساجد رضوان جگنوں نے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے اور کشمیر بھی آزاد کروائیں گے ۔