ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

جہلم; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

جہلم میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں ۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، کہنا ہے کہ پاکستان کے تحفظ کی خاطر جانوں کی قربانیاں دینے کےلیے تیار ہیں، بھارت سے لڑنے کےلیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاز پر پہنچے گے ۔ 

ریلی میں موجود نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنا کا حکم دیتا ہے، بزدل دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ۔