ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان ؛ بزدل بھارتی اقدام کیخلاف سٹوڈنٹس سڑکوں پر نکل آئے

رحیم یارخان ؛ بزدل بھارتی اقدام کیخلاف سٹوڈنٹس سڑکوں پر نکل آئے

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

رحیم یارخان میں بزدل بھارت کے اقدام کے خلاف سٹوڈنٹس سڑکوں پر نکل آئے، طلبہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا، اس موقع پر بھارتی بزدلی کے خلاف نوجوانوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔ 

 شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست ریلیاں نکالی گئیں۔ طلباء نے پاک فوج کے ساتھ محبت اور عقیدت کا والہانہ اظہار کیا، عوامی ریلیوں میں ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعرے گونج اٹھے ۔ 

 بھارتی دراندازی کے خلاف طلباء اور فوج ایک پیج پر ہیں ۔