ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ؛ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، بڑی کار ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ؛ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، بڑی کار ریلی نکالی گئی

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

گوجرانوالہ میں رات کی تاریکی میں بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا، عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، جہاں لوگوں نے پاکستانی افواج سےبھرپوریکجہتی کا اظہار کیا۔ 

گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام جی ٹی روڈ پر بڑی کار ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ کے تمام اداروں کے افسران ،ملازمین پارلیمنٹرین سول سوسائٹی  کے افراد شریک ہوئے ۔  ریلی لاری اڈا سے عزیز کراس فلائی اوور تک نکالی گئی ۔ شرکاء نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ 

ضلعی انتظامیہ  نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بھارتی طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔