ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان

کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

کرک میں بھارتی جارحیت کے خلاف کرک شہر میں ریلی کا ا نعقاد کیا گیا، جہاں تحصیل چوک سے صدام چوک تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں سیاسی سماجی اور انجمن تاجران سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔ 

ریلی شرکاء نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مزمت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کا عزم کیا ، ساتھ ہی پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب پر فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

کرک سے تعلق رکھنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی قابل ستائش کارکردگی پر مبارکباد دی گئی ۔ شرکاء نے پاکستان کے لئے ہر قربانی دینے اور ہروقت تیار رہنے کا اعلان کردیا۔