ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان؛ انڈیا کو منہ توڑ جواب، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام کا جمِ غفیر

ڈیرہ اسماعیل خان؛ انڈیا کو منہ توڑ جواب، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام کا جمِ غفیر

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپور اڈا پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آگئی ۔ 

پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے لاری اڈا پر عوام کا جمِ غفیر لگ گیا ، اس موقع پر شہریوں کے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔