ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں اور گلیانہ میں ریلیاں،’پاک فوج زندہ آباد‘ کے فلگ شگاف نعرے

کھاریاں اور گلیانہ میں ریلیاں،’پاک فوج زندہ آباد‘ کے فلگ شگاف نعرے

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

کھاریاں میں بھی بھارت کے پاکستان پر رات گئے بزدلانہ حملوں کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، پاک فوج کے حق میں اور بھارت کی بھریت کے خلاف کھاریاں اور گلیانہ میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کھاریاں کی تحصیل انتظامیہ اور چوہدری علی، فرخ، مجید کے زیرانتظام ریلیاں نکالی گئیں۔ 

 ریلی میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر پاک فوج زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے ۔ 

 ریلی کے شرکاء کا کہنا ہے کہ انڈیا نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، منہ توڑ جواب دیا گیا، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت نے حملہ کرکے غلطی کی اسے معافی مانگنی پڑے گی، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔