ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ؛ پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

سیالکوٹ؛ پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی پیرس روڈ سے چوک علامہ اقبال تک نکالی گئی، جس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ 

ریلی میں عوام کے سمندر نے پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کی  ۔