ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ؛ بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ؛ بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آیا، شہریوں نے اپنے وطن اور اپنی فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں، بھارت کو دکھایا گیا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ 

اسلام آباد، آبپارہ چوک میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ن لیگ کے طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز، انجم عقیل اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی دکھائی۔ 

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ملک پر جب بھی کوئی آنچ آئی قوم سہسہ پلائی دیوار بن گئی، افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن کا تحفظ دلیری سے کیا، وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رات کی تاریکی میں حملہ بھارت کی بزدلی ہے۔ 

انجم عقیل نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں کہا کہ قوم مسلح افواج سے محبت اور اُن پر فخر کرتی ہے، مسلح افواج نے 5 بھارتی طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا ۔ 

راجہ خرم نواز نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستانی قوم ایک ہے، جس طریقے سے معصوم شہریوں پر حملہ کیا گیا شرمناک ہے۔   

 طارق فضل چوہدری نے مظاہرے سے خطاب میں کہاکہ پاکستان پر الزام کا جھوٹا بیانیہ جاری کیا گیا، دنیا نے بھارت کا یہ بیانیہ مسترد کیا ۔