ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی کا پانی شاہدرہ کی آبادیوں میں پہنچ گیا

Ravi river flood, Shahdara flood, Lahore flood, monsoon disaster, City42, Farrukhabad Lahore
کیپشن: شاہدرہ کی نواحی آبادی فرخ آباد میں راوی دریا کے سیلاب کا پانی داخل ہونے سے پہلے بہت سے مکین محفوظ علاقہ مین چلے گئے تھے، کچھ اب تک وہاں موجود ہیں۔

سٹی42: دریائے راوی میں پانی کا بہت بڑا ریلا شاہدرہ کے قریب سے گزر رہا ہے۔ شاہدرہ کی نواحی آبادیوں عزیزکالونی، فرخ آباد میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔   علاقہ میں سکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں، جو لوگ انتظامیہ کے بار بار سمجھانے کے باوجود علاقہ نہیں چھوڑ رہے تھے وہ اب سامان برباد  ہونے پر رو رہے ہیں اور علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔

راوی میں شاہدرہ کےمقام سےآج جمعرات کی شام اونچےدرجےکاسیلابی ریلہ گزرےرہاہے۔
شاہدرہ کےمقام سے2لاکھ15ہزارکیوسک پانی گزررہاہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شاہدرہ کےمقام پرپانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

آج صبح6بجے1لاکھ21ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔اس وقت 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ 39سال بعد راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

انتظامیہ بچاؤ کیلئے سرگرم
اےسی راوی سٹی نےفرخ آبادکادورہ کیا ہے اورمزید گھرخالی کرانےکیلئےآپریشن تیز کر رہے ہیں۔
علاقے میں ریلیف کیمپس قائم  ہیں، ہیوی مشینری بھی موقع پرموجود ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہتقریباً 100سے زائد گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
شہریوں کےانخلا کو یقینی بنانے کیلئےپیرا فورس بھی موجود ہے۔


سیلابی صورتحال کےپیش نظر علاقےمیں امدادی سرگرمیوں  میں پہلے سے مصروف اسسٹنٹ کمشنرراوی سٹی کی ہدایت پرمزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

 دریائے راوی میں تاریخی سیلابی ریلہ گزرنے کے پیش نظر شاہدرہ ٹاؤن میں نقل مکانی کا عمل شروع کر دیا گیا۔دریائے راوی سے منسلک شاہدرہ ٹاؤن میں مکینوں نے اپنا سامان گھروں سے نکال کر منتقل کرلیا۔

دریا کے قریب واقع آبادیوں سے مکینوں نے بھینسیں، چارپائیاں اور صندوقوں میں بھر کر انتہائی ضرورت کا سامان اُٹھا لیا اور گھر چھوڑ کر محفوظ آبادیوں کی طرف جا رہے ہیں۔

 مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔حکومت ہمارےلئے رہنے کا بندوبست کرے۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ املاک کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کی مدد کی جائے۔

انتطامیہ نے بتایا کہ فرخ آباد میں پانی آنے سے بہت پہلے سے اس علاقہ کے مکینوں سے نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر جانے کے لئے کہا جا رہا تھا۔ بہت سے لوگوں نے بروقت نقل مکانی کر لی، کچھ اب جا رہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لئے علاقہ میں کئی ریلیف کیمپ لگا رکھے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے، ملتان   روڈ   پر  چوہنگ کے قریب ایک ہاؤسنگ سوسائٹی زیر آب آگئی ہے۔ 

شاہدرہ کی متعدد آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے، فرخ آباد، عزیزکالونی اور  دیگر ملحقہ علاقوں کے مکینوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سےگھروں کو خالی کرانےکا کام شروع کردیاگیا۔سیلاب متاثرین کو کیمپ میں بلانےکے لیے مساجد میں  اعلانات کرائے گئے ہیں۔ 
انتظامیہ کے مطابق فرخ آباد کے 2  اسکولوں میں امدادی کیمپ  قائم کردیےگئے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیےکھانےکا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔