ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  چناب میں سیلاب کا سات لاکھ کیوسک ریالا چنیوٹ پل پر پہنچ گیا

Chenab River Flood, Chinyot bridge, Punjab floods, city42

سٹی42: چناب دریا میں7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چنیوٹ کے پل سے گزر رہا ہے۔ پانی کے اس ریلے سے پل پر غیر معمولی دباؤ ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں  پانی کا بہت بڑا ریلا چنیوٹ شہر کے قریب سے گزر رہا ہے۔ یہاں سرگودھا روڈ پر واقع سڑک کے پل اور اسی جگہ پر بنے ہوئے ریلوے لائن کے پل کو پانی کے اس بڑے ریلے سے خطرہ لاحق ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں چنیوٹ پل کے مقام پر پانی کا بھاری ریلا گزرنے کا عمل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔