ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناب سے ملتان، مظفرگڑھ کو خطرہ؛ 6 حفاظتی بندتوڑنےکافیصلہ

flash flood, Chenab Flood, Multan, Muzaffarabad flood, cloud burst, NDMA, Dissenter management, City42
کیپشن: دریائے چناب میں سیلاب کا ایک منظر

سٹی42: چناب میں تاریخ کے غیر معمولی سیلاب کی تباہ کاری کو کم کرنے کےلئے کم از کم چھ اور حفاظتی بندوں کو توڑا جا رہا ہے۔

  کل دو حفاظتی بند توڑ کر قادر آباد ہیڈورکس کو بچایا گیا تھا، آج اولیا اللہ کے مسکن ملتان شہر کو سیلاب سے بچانے کی مصیبت درپیش ہے جس کی وجہ سے بند توڑا جا رہا ہے۔ 

ملتان شہر کے قریب سے گزرنے والے چناب دریا میں پانی کے بڑے ریلے آ رہے  ہیں، دریا کا سیلابی پانی ملتان شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شہر کو سیلاب میں ڈوبنےسے بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہیڈ محمد والا کے مقام پر  حفاظتی بند توڑ کر دریا کے پانی کو دوسری طرف بکھیرنے کا راستہ کھولا جائے۔

اس سے پہلے جک چناب کے پانی سے قادر آباد بیراج کے بہہ جانے کا شدید خطرہ تھا، یہ بیراج ٹوٹ جاتا تو حافظ آباد شہر اور  چنیوٹ شہر کے سیلاب میں غرق ہو جانے کا خطرہ تھا۔ اس خطرے سے بچنے کے لئے علی پور چٹھہ اور  قادر آباد بیراج کے قریب دو بند توڑے گئے تھے۔ قادر آباد بیراج پر پانی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، اب یہاں سے نیچے جا رہا پانی کا ریلا ملتان اور مظفر گڑھ تک راست میں ہزاروں دیہات، کئی شہروں اور قصبوں  کے لئے خطرہ ہے۔

بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ آج جمعرات کے روز کچھ دیر پہلے دریا میں پانی کی مسلسل خطرناک ہوتی سورتحال کے سبب کیا گیا۔

مقامی ذرائع بتا رہے ہیں کہ چناب کا پانی پہلے ہی ملتان شہر کی طرف بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب ہزاروں ایکڑ رقبہ زیر آب آ چکا ہے۔
 ملتان کے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے بتایا ہے کہ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا۔   بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کر دیاگیا ہے۔

ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں  میں چناب کا سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ دریائے چناب کا بہت بڑا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اوراور دو  روز میں ملتان سے گزرے گا۔ 

 پنجاب کے دریاؤں میں بڑے سیلابی ریلے آج بھی برقرار ہیں۔  آج مزید سینکڑوں دیہات زیر آب آئے، شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی آج بھی جاری ہے، حالیہ سیلاب کے سبب حادثات میں اموات 12 ہو گئیں 
 

مظفر گڑھ بھی سیلاب کی زد میں؛ پانچ بند توڑنے کی تیاری
دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث  مظفر گڑھ  شہر کو  5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو نقصان پہنچا،  منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے 69 دیہات اور موضع جات زیرآب  آگئے جبکہ متعدد متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع  ہوگیا۔ 

حافظ آباد میں سیلابی پانی سے دھان اور چارے کی فصل متاثر ہوئی، گوجرانوالہ میں نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع  ہوگیا،  وزیرآباد میں بھی دریا کنارے قائم متعدد دیہات زیر آب  آگئے۔