ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کے دوران  آٹھ سو شہریوں کو ون فائیو پر کال کر کے مدد ملی

 Safe Cities Authority, One Five Help Line, Flood Emergency response,
کیپشن: file photo سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول روم مین ایک اہلکار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عابد چوہدری: سیلابی صورتحال کے دوران ،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے ون فائیو 15 پر مدد کےلئے آٹھ سو کالیں سنیں اور مدد کے ضرورت مند شہریوں کی فوی مدد کا انتظام کیا۔

 آج سیف سٹیز اتھارٹی نے اعداد و شمار جاری کئے جن کے مطابق ون فائیو 15پر گزشتہ 2 روز میں سیلاب سے متعلق 800 سے زائد ہنگامی کالز موصول ہوئیں۔
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے مدد کے ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کیں۔
پنجاب میں ورچوئل پیٹرولنگ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل سرویلنس جاری ہے۔
تھرمل ڈرونز سےخواتین، بچوں ،بزرگ شہریوں کی فوری محفوظ منتقلی یقینی بنائی گئی۔
تھرمل ڈرونز کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
سیف سٹیز سنٹرز شہریوں کی حفاظت اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ معاونت میں مصروف ہے ۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔