ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی نواحی ہاؤسنگ سوسائٹی میں راوی کا پانی گھس گیا

City42, Theme Park Society, Mohlanwal , Lahore flood
کیپشن: لاہور کی نواحی ہاؤسنگ سوسائٹی میں راوی کا پانی گھس گیا

سٹی42: راوی دریا کے سیلاب کا پانی شاہدرہ کی نشیبی آبادیوں سے پہلے  لاہور کے نواح مین بنائی گئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں مین چلا گیا۔ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہو گیا۔ انتظامیہ ہاؤسنگ سوسائتیوں کو کل رات سے ہنگامی بنیادوں پر خالی کروا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے آج بتایا کہ  لاہور کے نواح میں واقع کچھ سوسائٹیزمیں مسائل تھے، یہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں خالی کروالی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ سوسائٹیز میں تین سے چار فٹ پانی آیا۔

چوہنگ کے قریب نجی سوسائٹی تھیم پارک  سیلابی پانی میں گھر گئی۔ 

تھیم پارک سوسائٹی موہلنوال 80فٹ روڈ پر بھی پانی جمع ہے۔  پیرا فورس، پاک فوج سمیت دیگر ادارےانخلاء میں شہریوں کی مدد کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
تھیم پارک سوسائٹی اور قریب آبادیوں سے شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سائرن اوراعلانات کےذریعےلوگوں کوگھروں سےنکالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا  سوسائٹی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئےانتظامات کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرنے آج تھیم پارک چوہنگ کا دورہ کیا اور وہاں سے مکینوں کے انخلاء کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 ودیگر محکموں کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈپٹی کمشنر کو سیلاب ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور  شہریوں کے انخلاء اور ریلیف کیمپس کی صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔

تھیم پارک سوسائٹی میں پانی کدھر سے آیا 

تھیم پارک سوسائٹی موہلنوال میں سیلابی پانی  جموں والی گھاٹی سے داخل ہوا۔
تھیم پارک سوسائٹی دریائے راوی سے 500میٹر کے فاصلے پر ہے۔