ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راول ڈیم کے سپل وے صبح 6 بجے کھولے جائیں گے

Rawal DAm Rawalpindi, City42, Islamabad Rawal Dam, Spill ways of the Dam, Flood water, Korang Nullah, City42

سٹی42:  راول ڈیم میں پانی لبالب بھر چکا ہے، ڈیم کے فالتو پانی نکالنے  والے دروازے آج صبح کھولے جا رہے ہیں۔ 

 این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں راول ڈیم لبا لب بھر جانے کے سبب  راول ڈیم کے سپل ویز جمعہ کی صبح 6بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 راول ڈیم میں پانی کا لیول 1751 فٹ پر پہنچ چکا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے کہ صبح 6 بجے ڈیم کے سپل وے کھلیں گے۔ ڈیم سے فالتو پانی سواں دریا میں جاتا ہے۔۔

ایک اور اطلاع کے مطابق کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔ 

این ڈی ایم اے نے اپنے پبلک میسج میں کہا، عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔