ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 لاکھ کیوسک کا ریلا لاہور کے قریب سے گزر رہا ہے

2 لاکھ کیوسک کا ریلا لاہور کے قریب سے گزر رہا ہے

علی رامے:   پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ  راوی دریا میں آج صبح 6بجے 1لاکھ 21ہزار  کیوسک پانی چھوڑا گیا، اس وقت 2 لاکھ کیوسک کا ریلا لاہور ے قریب سے گزر رہا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 39سال بعد 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ لاہور میں کچھ سوسائٹیزمیں مسائل تھ، یہ سوسائیٹیاں خالی کرالی گئیں،کچھ سوسائٹیز میں تین سے چار فٹ پانی آیا۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ راوی میں پانی کی سطح بلندہورہی ہے، اگلےچندگھنٹےصورتحال اسی طرح رہنےکاامکان ہے۔  اگلے24گھنٹےلاہور،قصور،ساہیوال کیلئےاہم ہیں۔  26اگست کا مشکل ترین دن تھا۔ 15لاکھ34ہزارکیوسک پانی دریاؤں،نالوں سےگزرا۔

مون سون کے آٹھویں سپیل کے نقاصانات

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ  8ویں سپیل میں ابھی تک17شہری جاں بحق ہوئے۔آج9واں سپیل شروع ہو رہا ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ  ہیڈ قادر آباد میں دس لاکھ ستھتر ہزار کیوسک کا پانی گزر رہا تھا۔
کل حافظ آباد پنڈی بھٹیاں اور چینوٹ کو بچا لیا گیا۔اب قادر آباد بیراج سیف ہے۔
اگلے چند گھنٹے چینوٹ اور جنگ کے لیے اہم ہیں۔
آٹھ سے نو لاکھ کیوسک پانی چینوٹ اور تریموں کی طرف آگے چند گھنٹوں میں جائے گا۔اٹھارہ اضلاع میں ٹینٹ سمیت تمام اشیا پہنچا دی گئیں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی نے بتایا کہ نالہ ڈیک 77800کیوسک پانی گزرا ہے۔ بھارت کی طرف ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پاکستان میں تباہی ہوئی ہے۔ ابھی بھی پانی ان جگہ سے جا رہا ہے جہاں سے قدرتی گذرگاہیں تھی
اب وہاں آبادیاں بنا دی گئی ہیں۔
چیف منسٹر کی ہدایات ہر فنڈز کی کوئی کمی نہیں، سروے بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے۔