ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ کچھ گھنٹے چنیوٹ، جھنگ کیلئے نازک

Chenab Flood, Jhang, Chinyot, Qadirabad Beraj
کیپشن: file photo

سٹی42:  قادر آباد ہیڈورکس تو بچ گیا لیکن منڈی بہاؤلدین اور علی پور چٹھہ کے سینکڑوں گاؤں سیاب مین ڈوب گئے۔ اب آئندہ کئی گھنٹے چنیوٹ اور جھنگ شہر کے لئے نازک بتائے جا رہے ہیں۔ 

 پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنر؛ عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ  کل ہیڈ قادر آباد میں دس لاکھ ستتر ہزار کیوسک پانی گزر رہا تھا۔
کل وہاں منڈی بہاوالدین کا بند توڑا گیا۔ اور اس کے بعد علی پور چٹھہ کا بند بھی توڑا گیا۔ 

 عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ کل حافظ آباد پنڈی بھٹیاں اور چینوٹ کو بچا لیا گیا۔ اب قادر آباد بیراج سیف ہے۔
اگلے چند گھنٹے چینوٹ اور جنگ کے لیے اہم ہیں۔ 
آٹھ سے نو لاکھ کیوسک پانی چینوٹ اور جھنگ سے گزر کر تریموں کی طرف جائے گا