ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت بڑا سیلاب پنجاب میں 13 جانیں لے کر ٹلا

Lahore Flood, City42 , Punjab Flood

سٹی42:  این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔  24 گھنٹوں میں پنجاب میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

سیالکوٹ میں پانچ مرد،  گجرات میں چار مرد، وزیر آباد میں ایک  مرد اور نارووال میں تین  مرد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں آزاد کشمیر میں ایک آدمی جاں بحق ہوا۔  پنجاب میں ایک  مرد زخمی ہوا۔ 

خیبر پختونخواہ میں 03 افراد زخمی ہوئے۔

 این ڈی ایم اے  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 819 جانبں ضائع ہوئیں جبکہ 1111 زخمی ہوئے۔ 

26 جون سے اب تک پنجاب میں افراد 182 جاں بحق  جبکہ 594 زخمی ہوئے۔خیبرپختونخواہ  میں479  افراد جاں بحق جبکہ 350 زخمی ہوئے۔

 آزاد کشمیر میں 28 افراد  جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 41 افراد  جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے۔

26 جون سے اب تک 6138 مویشی ہلاک ، 8658 مکان تباہ جبکہ 238 پل ٹوٹ گئے۔