ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  شاہدرہ سے  2  لاکھ 19 ہزار کیوسک پانی کا ریلا مزید پانچ گھنٹے تک گزرے گا، کئی آبادیاں زیرآب 

Punjab Flood, Pakistan Army's rescue operation, Rescue 1122. Wazirabad, Sialkot , Shahdara Flood

سٹی42: آج رات ایک بجے تک لاہور میں شاہدرہ کے مقام سے  2  لاکھ 19 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ پانی کے بہت بڑے ریلے نے شاہدری کی دریا کے قریب واقع بعض آبادیوں تک مار کی ہے تاہم شاہدرہ اور علاقہ کی بیشتر آبادیاں سیلاب سے محفوظ ہیں۔

آخری اطلاعات ملنے تک افغان کالونی، امین پارک ، شفیق آباد، فرخ آباد؛ یہ سب آبادیاں تین سے چار فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ 

یہ سب آبادیاں دریا کے نزدیک نشیبی علاقہ میں واقع میں۔

شاہدرہ کی مین آبادیوں کو آج رات ایک بجے تک کوئی خطرہ نہیں۔  متعلقہ حکام بتا رہے ہیں کہ راوی میں پانی کا دباؤ بہت زیادہ ہے لیکن شاہدرہ کی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ پانی کا یہ ریلا مزید پانچ گھنٹے میں شاہدرہ کے علاقہ سے گزر جائے گا۔

جن آبادیوں مین راوی کا سیلابی پانی آیا ہے، وہاں سے انتظامیہ کی سر توڑ کوشش کے باوجود آبادی کا مکمل انخلا ممکن نہیں ہو سکا۔ انتظامیہ کے مسلسل دباؤ کے باوجود کچھ لوگ آج رات بھی اپنے گھروں میں چھتوں پر موجود ہیں۔