ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی امیگرنٹس کو کہیں بھی بھیج دیں، سپریم کورٹ نے  اجازت دے دی

Illegal immigrants, Supreme Court's verdict, Trump's immigrants policy

سٹی42: امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کی تیزی سے ملک بدری دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو یہ اجازت دی کہ وہ ان امیگرنٹس کو ان کے اصل ملکوں سے بہت دور ملکوں میں بھی ڈی پورٹ کر سکتے ہیں۔
ایک لیڈنگ امریکی نیوز ایجنسی نے یہ بریکنگ نیوز دی ہے کہ سپریم کورٹ ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے رہی ہے کہ وہ تارکین وطن کو ان کے آبائی علاقوں کے علاوہ دیگر ممالک میں تیزی سے بھیجنے کا عمل دوبارہ شروع کر دے۔ 

سپریم کورٹ نے  اس عدالتی حکم نامے کو ہٹا  دیا ہے جس کے تحت ان امیگرنٹس کو اپنی ملک بدری کو چیلنج کرنے کا موقع مل گیا تھا۔

 کورٹ کی کارروائی بوسٹن میں ڈسٹرکٹ جج برائن مرفی کے اس وقت سامنے آئی تھی جب انتظامیہ نے مئی میں آٹھ افراد کو جنوبی سوڈان بھیج کر اس کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی۔

ان امیگرنٹس کو امریکہ میں سنگین جرائم کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا اور امیگریشن حکام نے کہا  کہ وہ انہیں ان کے آبائی ممالک میں جلد واپس کرنے سے قاصر تھے۔ حکام نے اس کے بجائے طیارے کو جبوتی میں امریکی بحریہ کے اڈے پر اتارا۔

امیگرنٹس کو نکالنے کی ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف امریکہ میں کئی روز سے بہت برے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے، امیگرنٹس کی کمیونٹیز کے ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکن سرگرمی سے ان احتجاجوں میں حصہ لے رہے ہیں لیکن ٹرمپ کی پالیسی عدالتی رکاوٹوں کے باوجود آگے برھ رہی ہے۔ حالیہ وردِکٹ سے  غیر قانونی قرار دیئے گئے امیگرنتس کو جلد از جلد نکالنے کا عمل مزید تیز ہو گا۔