سٹی42: پاکستان کو روایتی حریف پر کرکٹ کے میدان میں بھی فتحِ مبین دلوانے والےانڈر19 قومی ہیرو سب کے سب ملینئیر بن گئے۔ پاکستان کے نئے قومی ہیروز کے کرکٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے نذرانہ پیش کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے چئیرمین سید محسن رضا نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان آج رات کچھ دیر پہلے کیا ہے۔
اس سے پہلے محسن نقوی نے ایشئین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں انڈر نائنٹن ایشیا کپ کے چیمپئینز کو ایونٹ کی ترافی دی، ایوارڈز اور نقد انعام دیئے تھے اور ان کے ساتھ فوٹو بنوائی تھی۔ محسن نقوی نے آج کے فیصلہ کن میچ کے ہیروز کی نام لے کر تعریف کی اور ان کو مستقبل میں لاتعداد فتوحات کا دروازہ کھولنے والی اآج شام کی تاریخ ساز فتح کی مبارک دی تھی۔
اس کے بعد محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے اپنی ہونہار ٹیم کے تمام ارکان کے لئے سرپرائز پرائز کا اعلان کیا۔ انہوں نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ملینئیر بنا دیا، ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اس کی پوزیشن سے قطع نظر پچاس پچاس لاکھ روپے مل گئے ہیں۔

نئے ہیروز کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ ان کے میڈیکل بلز سمیت کھیل میں آگے بڑھنے کے لئے درکار ہر ضرورت کو پاکستان کرکٹ بورڈ پورا کرے گا۔
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بہت غیر معمولی مارجن سے شکست دی۔
روایتی دشمن کا کچومر نکالنے کے لئے گرین شرٹس بیٹرز اور باؤلرز کے درمیان سنسنی خیز مقالبہ ہوا؛ اس مقابلے میں بیٹرز اور باؤلرز نے اپنی اپنی جان لڑا دی۔
بیٹرز نے حریف کے باؤلرز کو میچ کے آغاز سے اختتام تک گھٹنوں پر گرائے رکھا اور باؤلرز نے حریف کے بیٹرز کو مسلسل خوف کے حصار میں رکھا اور ان کو انتہائی معمولی سکور پر ایک کے بعد ایک وکٹ گرا کر پویلئین واپس بھیجا۔ بیٹرز نے 50 اوورز میں تقریباً سات کے رن ریٹ کے ساتھ 347 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تو باؤلرز نے صرف 82 رنز کے عوض حریف کے چھ بیٹرز کو آؤٹ کر دیا۔

فینز نے اس خاص صورتحال کو چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انتہائی مختصر وقت (تقریباً 58 منٹ) کی ڈوگ فائیٹ میں اسی حریف کے چھ جدید ترین بمبار طیاروں کو زمین بوس کرنے کے مترادف قرار دیا۔
آج شام انڈر نائیٹین گرین شرٹس انٹرنیشنل کرکٹ ایرینا میں جو فاتحانہ انٹری کر رہے ہیں وہ پاکستانیوں کے لئے خود پر اور اپنی کرکٹ کی گلورئیس ہسٹری پر فخر کی ایک نئی وجہ ہے۔



