ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاتِح دبئی قومی ہیرو آج پرائم منسٹر ہاؤس میں مہمان ہوں گے

under19 Asia Cup , Prime Minister Shahbaz Sharif,

سٹی42: دبئی میں مغرور روایتی حریف کو تاریخ کی سب سے بری شکست سے دوچار کر کے واپس آنے والے اندر19 ہیروز آج  پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مہمان ہوں گے۔

قومی ہیروز کے طیارے نے  آج شب سوا ایک بجے اسلام ٓٓباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو  اسلام ٓاباد ائیرپورٹ پر سینکڑوں شہری ان کے استقبال کے لئے ڈھول اور پھول لے کر پہنچے ہوئے ہیں۔ ہر عمر کے لوگ از خود اپنی  گاڑیوں پر اسلام آباد ائیرپورٹ آئے ہیں۔ ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج  کے باہر استقبال کرنے والوں کا ہجوم ہے اور پارکنگ ایریا مین ڈھول بج رہے ہیں۔

 ٹیم کے انترنیشنل لاؤنج سے باہر آنے پر اس فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشئین کرکٹ کونسل کے سربراہ مھسن نقوی بھی ٹیم کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ وہ خاص طور سے اپنی ٹیم کو ٹرافی دینے کے لئے دبئی گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج پیر کے روز قومی  کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے پرائم منسٹر ہاؤس میں  ملاقات کریں گے۔

 بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔