سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دی ہے اور ان کی اس شاندار کامیابی کو محنت اور عزم کا ثمر قرار دیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری کئے گئے خصوصی تہنئیتی پیغام میں صدرآصف علی زرداری نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اورعزم کا ثبوت ہے، انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی جیت آنے والے عالمی مقابلوں کےلیے امید کی کرن ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔