ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگِ کرکٹ کے فاتح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے، شاندار استقبال  کی تیاری

جنگِ کرکٹ کے فاتح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے، شاندار استقبال  کی تیاری

سٹی42:  دبئی میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے والی اندر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فلائت اسلام آباد کے بینظیر انترنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہے۔

ٹیم کے ساتھ آفیشل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر چکے ہیں۔ ائیر پورٹ پر سینکڑوں شہری پھولوں کے ساتھ اپنے ہیروز کے استقبال کے لئے ان کی انترنیشنل لاؤنج سے باہر آمد کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

دبئی سے پاکستانی ٹیم کی فلائٹ کو پہلے شب ساڑھے بارہ بجے لینڈ کرنا تھا، لیکن دبئی ائیر پورٹ سے اس فلائٹ کی روانگی مین معمولی تاخیر پوئی۔ اب یہ فلائٹ بخیریت اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کر چکی ہے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر رات کے ایک بجے استقبال کے لئےآنے والوں مین بچے، بڑے سبھی شامل ہیں۔ خواتین اور عمر رسیدہ شہری بھی قومی ہیروز کے استقبال کے لئے پھول لے کر ائیر پورٹ پہنچے ہوئے ہیں۔