ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو جیت اور بھارت کو شکست مدتوں یاد رہے گی۔ مریم نواز، سرفراز بگٹی کی ہیروز کو مبارکباد

Under 18 Asia Cup Hockey Tournament , Maryam Nawaz Sharif, Sarfraz Bugti

سٹی42:   روایتی حریف سے  کرکٹ کے میدان میں غرور بھرے متعصب رویئے کا حساب ایک ہی میچ میں بے باک کر دینے والے نئے قومی ہیروز کو پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے گرمجوشی سے مبارک باد دی ہے۔

دونوں نے الگ الگ تہنئیتی پیغامات میں پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بھارت کو دبئی سٹیڈیم میں ہوئے اندر 19 ایشیا کپ فائن میں الم ناک شکست دینے پر اپنے ہیروز کو  خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روایتی حریف بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،  سمیر منہاس نے بہترین اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مریم نوازشریف نے کہا،  کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔بھارت کوانڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا-

مریم نوازشریف نے قرار دیا کہ اندر 19 ٹیم کی جیت پوری پاکستانی قوم کی جیت ہے۔ یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے-
محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرناپڑا-انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔سبحان کی بہترین باولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ او رفیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 

باؤلرز نے چھ مئی کی یاد دلا دی؛ سی ایم سرفراز بگٹی کی مبارکباد

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی شاہینوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا،  قومی انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بھارت پر مکمل اور واضح برتری حاصل کی۔ ہمارے شاہینوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا تھا۔ اس کے بعد باؤلرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو ایسے تہس نہس کیا کہ قوم کو چھ مئی کے معکہ کی یاد آ گئی۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا،  یہ شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کے بلند عزم، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فتح و نصرت ہمیشہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو حوصلے، محنت اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا،  اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔